مقبوضہ جموں و کشمیر

ہندوستان میں انتخابات کے حوالے سے انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز کے زیر اہتمام سیشن کا انعقاد

بھارتی حکمرانوں کی مایوسی فالس فلیگ آپریشن کا باعث بن سکتی ہے، مقررین کا انتباہ 

issi-1

اسلام آباد :انسٹیٹیوٹ آف سٹرٹیجک سٹڈیز اسلام آبادمیں انڈیا سٹڈی سینٹر کے زیر اہتمام بھارت میں جاری 18 ویں لوک سبھا انتخابات کے بارے میں ایک اجلاس کا اہتمام کیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سیشن میں سفارت کاروں، ماہرین تعلیم، اسلام آباد میں قائم مختلف تھنک ٹینکس کے نمائندوں ،پریکٹیشنرز اور محققین نے شرکت کی۔شرکا نے 7 مراحل پر مشتمل لوک سبھا انتخات کے مختلف پہلوئوں پر خیالات کا تبادلہ کیا۔اہم جماعتوں کے انتخابی منشور کے اجرا سمیت متعلقہ پیش رفت، مختلف جماعتوں کی طرف سے انتخابی مہم کے لب و لہجہ، بھارتی الیکشن کمیشن کے کردار، ہندوستان کے مختلف علاقوں کے سیاسی مزاج اور ممکنہ جھکائو اور ہندوستانی میڈیا اور سول سوسائٹی کے نقطہ نظر سمیت دیگر امور زیر بحث لائے گئے۔ شرکا نے کہا کہ مشاہدہ کیا گیا کہ بھارت میں ایک تفرقہ انگیز اور پولرائزنگ بیان بازی نے عام ماحول کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جبکہ کئی حکومتی وزرا نے انتخابی فائدے کے حصول کیلئے اپنی مہم میں پاکستان کو موضوع بحث بنایاگیا ہے۔ماہرین نے پاکستان کی طرف سے انتہائی چوکسی کی اہمیت پر بھی زور دیا کیونکہ بھارت میں حکمرانوں کی مایوسی کسی بھی فالس فلیگ آپریشن کا باعث بن سکتی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے لحاظ سے انتخابات کے حتمی نتائج اور اس کے بعد کے نتائج کا انتظار کرنا اور اس کے بعد ایک حقیقت پسندانہ تشخیص کرنا جس میں بھارت کی جانب سے نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینا مناسب سمجھا گیا۔واضح رہے کہ بھارت کے انتخابات میں ووٹنگ کے 7 مراحل یکم جون تک مکمل ہوں گے اور نتائج کا اعلان 4 جون 2024 کو کیا جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button