APHC

بھارت کے پاس مقبوضہ کشمیرمیں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ، حریت کانفرنس

سرینگر:
کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کو غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت ایک جمہوری ملک نہیں ہے بلکہ ہندوتوا فرقہ نظریات کے زیر اثر جارحانہ عسکری ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام ہر سال بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منا کر عالمی برادری کی توجہ حل طلب تنازعہ کشمیر کی جانب مبذول کراتے ہیں ۔انہوں نے افسوس کااظہار کیا کہ بھارتی یوم جمہوریت اور یوم آزادی کشمیریوں کے لیے مزید مشکلات کا باعث بنتے ہیں کیونکہ قابض بھارتی فورسز کی طرف سے نام نہاد حفاظتی اقدامات کے نام پر علاقے میں محاصروں ، چھاپوں ، تلاشیوں او ر بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ تیز کیا جا تا ہے۔حریت ترجمان نے کشمیریوں پر زوردیاکہ وہ اپنی جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے دیرنیہ تنازعہ کشمیر آج بھی حل طلب ہے۔دیگر حریت رہنمائوں اور تنظیموں بشمول جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جموں وکشمیر مسلم لیگ، تحریک حریت جموں وکشمیر، تحریک وحدت اسلامی، پیروانے ولایت، کشمیر تحریک خواتین اور عبدالصمد انقلابی، ایڈووکیٹ حسیب وانی اور دیگر نے اپنے بیانات میں کہا ہے کہ جموں کشمیر ایک بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اوربھارت کو مقبوضہ علاقے میں اپنا یوم جمہوریہ منانے کا کوئی حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجیوں کے بدترین مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں ۔حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کی خواہشات کے برخلاف جموں و کشمیر پر فوجی طاقت کے بل پر قبضہ کر رکھا ہے اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ سنگین صورتحال عالمی برادری کی فوری توجہ کی متقاضی ہے۔ انہوں نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے حل میں مدد کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button