مقبوضہ جموں و کشمیر

پولیس کے تشدد میں سیدعلی گیلانی کا بیٹا اور بہو زخمی

سرینگر02 ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں بزرگ حریت رہنما سیدعلی گیلانی کا بیٹا اور بہو سرینگر کے علاقے حیدر پورہ میں اپنی رہائش گاہ پر پولیس کے تشدد میں زخمی ہوگئے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سیدعلی گیلانی کے بیٹے ڈاکٹر نعیم گیلانی اور ان کی اہلیہ بھارتی پولیس کی طرف سے بزرگ رہنماء کی میت کو زبردستی اپنی تحویل میں لینے پر مزاحمت کے دوران زخمی ہو ئے۔
پولیس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور بزرگ رہنما کی میت کو زبردستی اپنی تحویل میں لے کر حیدر پورہ سرینگر کے ایک قبرستان میں ان کی تدفین کردی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button