مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر: میر واعظ کا سماجی کارکن خواجہ ابرار حسین کی وفات پر اظہار تعزیت

mirwaiz umar farooq

سرینگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین اورعوامی مجلس عمل کے سربراہ میر واعظ محمد عمر فاروق نے سرینگر کے رہائشی سرکردہ تاجر اور سماجی کارکن خواجہ ابرار حسین کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ لواحقین کیساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ خواجہ ابرار حسین ایک انتہائی شریف النفس،مہربان اور دوسروں کے دکھ درد میں کام آنے والے انسان تھے جنہوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں اور خوبیوں کے بل پر پورے معاشرے میں ایک خاص پہچان بنائی تھی۔ انہوں نے خواجہ ابرار کی وفات کو ایک عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے مرحوم کے والد خواجہ غلام محمد ، برادران اور دیگر پسمندگان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ میر واعظ نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

دریں اثنا عوامی مجلس عمل نے تنظیم کے کارکنوں عبدالغنی بٹ اور عبدالرزاق گگرو کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے تنظیم کے لیے انکی خدمات کو سراہا ۔ انہوں نے مرحومین کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی گئی

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button