مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ وادی کشمیر میں سردی کی لہر، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ
سرینگر نومبر(کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں خشک موسم کے درمیان درجہ حرارت میں کمی واقع ہونے سے سردی مزید بڑھ گئی ہے۔ وادی کشمیر میں سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ریکارڈ ہوا ہے ۔م
مقبوضہ وادی کشمیر میں مطلع صاف رہنے کے باعث رات کے وقت درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ سرینگرمیں درجہ حراست 2.1ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ وادی کے معروف سیاحتی مقامات گلمرگ میں کم سے کم درجہ حراست 6.3 جبکہ پہلگام میں 4.3ڈگری سنٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کشمیر میں 19نومبر کی سہہ پہر سے 20نومبر کی صبح تک کئی مقامات خاص طور پر پہاڑی علاقوں کپواڑہ، بارہمولہ، بانڈی پورہ ، گاندربل کے میدانی علاقوں کے علاوہ سرینگر اور بڈگام کے کچھ علاقوں میں ہلکی برف باری اور بارشوں کا امکان ہے۔