مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: بھارتی فوجیوں نے 2کشمیری نوجوان شہید کر دیے
سرینگر27 جون (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
بھارتی فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کولگام کے علاقے تربجی Trubjiمیں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
آخری اطلاعات تک علاقے میں بھارتی فوج کا آپریشن جاری تھا۔