مقبوضہ جموں و کشمیر
گاندربل میں اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں ضلع گاندربل کے علاقے منی گام میں قائم پولیس ٹریننگ اسکول میں زیر تربیت بھارتی پولیس کا ایک اہلکار اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک سنتری کی رائفل سے چلائی گئی گولی پولیس اہلکار کو لگ گئی۔فی الحال واقعے کی تحقیقات جاری ہے اورحکام واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لے رہے ہیں۔