مقبوضہ جموں و کشمیر

سیکورٹی ہائی الرٹ کشمیریوں پراندھادھند فائرنگ کا جواز نہیں ہو سکتی، عمر عبداللہ

 

Umar-Abdullah

سرینگر08اکتوبر (کے ایم ایس )
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں ایک کشمیری شہری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سیکورٹی ہائی الرٹ نہتے شہریوں پر اندھادھند گولیاں برسانے کا جواز نہیں ہو سکتی ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ مبینہ طورپرچیک پوسٹ پر نہ رکنے پر کشمیری شہری پر اندھادھند فائرنگ افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہاکہ سیکورٹی ہائی الرٹ بھارتی فوجیوں کو کشمیریوںپر فائرنگ کرنے کا جواز نہیں ہوسکتا۔ انہوںن ے کہاکہ بھارتی فورسز کو مقبوضہ علاقے کی صورتحال کو بد سے بدتر بنانے کی بجائے ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرناچاہیے۔ عمر عبداللہ نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور شہید شہری کی بلندی درجات کیلئے دعا کی۔
واضح رہے کہ بھارتی قابض انتظامیہ نے سرینگر میں حالیہ دنوں کے دوران متعدد شہریوں کے قتل کے واقعات کے بعد سرینگرشہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے ۔گزشتہ منگل کی شام کومشہور کیمسٹ مکھن لال بھندرو اورگزشتہ روز سرینگر میں دو اساتذہ کے قتل کے بعد سرینگر شہر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اورمزید چیک پوائنٹس قائم کی گئی ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button