مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر :نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں ایک شہری ہلاک

سرینگر13اپریل (کے ایم ایس )
غیر قانونی طورپر زیر قبضہ جموں وکشمیرکے ضلع کولگام ضلع کے علاقے کاکران میں آج شام نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ میں زخمی ہونے والا ایک شہری ہسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شہری کو آج شام اس کے گھر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے سر اور ٹانگ میں گولیاں ماریں ۔اسے ڈسٹرکٹ ہسپتال کولگام منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے سکمزہسپتال ریفر کردیا ۔ تاہم وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔مقتول کی شناخت ستیش کمار سنگھ کے نام پر ہوئی ہے، جو پیشہ کے لحاظ سے ڈرائیورتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button