بھارت

بی جے پی ریاستی حکومتوں کو غیر مستحکم کرنے کے لئے مرکزی اداروںکا غلط استعمال کررہی ہے: کانگریس

پانی پت 07جنوری(کے ایم ایس)بھارت میں کانگریس پارٹی کے صدر ملک ارجن کھرگے نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی جمہوری طور پر منتخب ریاستی حکومتوں کو غیر مستحکم کرنے کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اورانکم ٹیکس جیسے اداروں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کانگریس صدر نے بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر پانی پت میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج تک کسی وزیر اعظم یا وزیر داخلہ نے جھوٹ نہیں بولا لیکن بی جے پی کے رہنماجھوٹ بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ کبھی کہتے ہیں کہ2 کروڑ نوکریاں دیں گے تو کبھی ہر ایک کو 15لاکھ روپے دینے کا وعدہ کرتے ہیں، لیکن یہ سب جھوٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف رکن اسمبلی کو لالچ دے کربی جے پی نے اپنی حکومت بنائی اوردوسری طرف وہ جمہوریت کی حفاظت کی بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا بنیادی مقصد نفرت اور تقسیم پیدا کرنا ہے لیکن کانگریس پارٹی کی ”بھارت جوڑو یاترا” ان عناصر کا مقابلہ کررہی ہے اوروہ جیت کررہے گی۔اسی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنماراہل گاندھی نے ”اگنی ویر اسکیم ”پر بی جے پی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایک فوجی 15 سال تک ملک کی خدمت کرتا تھا اور اسے مناسب تربیت اور ریٹائرمنٹ کے فوائد دیئے جاتے تھے لیکن اب وہ5 سال بعد وہ بے روزگار ہو جائے گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button