بھارت

آر ایس ایس ، بی جے پی کا کام صرف نفرت پھیلانا ہے، پیس پارٹی

download (1)پرتاب گڑھ 05اکتوبر( کے ایم ایس) بھارت میں پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا ہے کہ ملک کی آزادی کے بعد سے ہی نفرت کی سیاست شروع ہو گئی تھی اور حکومت کسی کی بھی رہی ہو ، فسطائی طاقتوں کی طرف سے نفرت پھیلانے کا کام مسلسل جاری رہا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ڈاکٹر ایوب سرجن نے ایک بیان میں کہا کہ نام نہاد سیکولر جماعتوں کی حکومتوں میں بھی فسطائی طاقتیں جو چاہتیں وہ کرتی تھیںاور آج بی جے پی کے اقتدارمیں آنے کے بعد ان کے حوصلے مزید بلند ہوئے ہیں اور وہ کھلے عام نفرت پھیلا کر معاشرے کو تقسیم کرنے کا کام کررہی ہیں۔ انہوںنے سوال کیا کہ ملک ومعاشرے میں نفرت پھلانے والی ان تنظیموں پر آخر کب پابندی لگائی جائے گی۔ ایوب سرجن نے کہا کہ جب پولیس فسطائی طاقتوں کے ارکان کے خلاف کارروائی کر کے انہیں جیل بھیج دیتی ہے تو بی جے پی وزیر جیل سے رہائی کے بعد انکا استقبال کر کے انکی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ بی جے پی اور آرایس ایس جیسی بہت سی تنظیمیں سرگرم ہیں جن کا کام صرف نفرت پھیلانا ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ بھارت میں بڑھتی وئی مہنگائی اور بے روزگاری کے باعث بی جے پی کا جادور آہستہ آہستہ ختم ہونے کے دہانے پر ہے لہذاخود کو بچانے کیلئے فرقہ وارانہ کارڈ ہی واحد سہارا ہے جسکا یہ جماعت استعمال کر رہی ہے۔ پیس پارٹی کے قومی صدر نے مزید کہا کہ بی جے پی کو 2024کے انتخابات کو دیکھتے ہوئے فرقہ وارانہ ایشو کی ضرورت ہے اور اسی ضمن میں اس نے ایک مسلم تنظی پر نفرت پھلائے کا الزام لگا کر اسے کالعدم قرار دیا ہے جبکہ جو تنظیمیں نفرت پھلانے کی اصل ذمہ دار ہیں انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جا رہی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button