مقبوضہ جموں و کشمیر

کولگام کے نوجوان اسکالر کا میسور یونیورسٹی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

میسور08جنوری(کے ایم ایس)جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والا ایک 26سالہ نوجوان جو کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کر رہا تھا، بھارتی ریاست کرناٹک کی میسور یونیورسٹی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مرحوم نوجوان کے رشتہ داروںمیں سے ایک مشتاق احمد نے صحافیوں کو بتایا کہ کولگام کے علاقے چانسر سے تعلق رکھنے والا پی ایچ ڈی اسکالر شبیر احمد وانی میسور یونیورسٹی میں حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں یونیورسٹی میں اس کے دوستوں کی طرف سے کال موصول ہوئی کہ شبیر کودل کا شدید دورہ پڑا ہے۔ اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان کیمسٹری میں پی ایچ ڈی کررہا تھا اوریہ اس کا آخری سال تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button