مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں بھارتی فوجیوں کی محاصرے اورتلاشی کی کاروائی

سرینگر14ستمبر (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے آج ضلع سرینگر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔
بھارتی فوج کی سینٹرل ریزرو پولیس فورس ،راشٹریہ رائفلز اور پولیس اہلکاروں نے ضلع کے علاقے نوگام میں آپریشن شروع کیا۔ بھارتی فورسز نے علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
دریں اثنا، نامعلوم حملہ آوروں نے ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں بھارتی فورسز کے ایک بنکر پر دستی بم سے حملہ کیا مگر کسی قسم کا کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button