بھارت

بھارت جمہوری نہیں بلکہ ایک فسطائی ریاست ہے، پاسبان حریت جموں وکشمیر

مظفرآباد22جنوری(کے ایم ایس)پاسبان حریت جموں وکشمیر نے کہا ہے کہ بھارت کے ہاتھ لاکھوں بے گناہ کشمیریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں لہذا وہ ایک جمہوری نہیں بلکہ مکمل طور پر ایک فسطائی ریاست ہے۔
پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیر احمدغزالی اور نائب چیئرمین عثمان علی ہاشم نے مظفر آبادمیں جاری ایک مشترکہ بیان میں بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض بھارتی فوجیوںکے ہاتھوں بڑے پیمانے پر بے گناہ لوگوں کے قتل کی شدید مذمت کی۔ انہوںنے کہا کہ عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کیوجہ سے بھارت کو نہتے کشمیریوں پرمظالم ڈھانے کی ملی ہے۔ انہوںنے کہا کہ سوپور، گاﺅ کدل ، ہندواڑہ اور کپواڑہ سمیت قتل عام کے دیگر واقعات بھارت کے ماتھے پر ایک بدنما دھبہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قتل عام کے ان بہیمانہ واقعات کے مجرم بھارتی فوجی آزاد انہ گھوم رہے ہیں جبکہ متاثرہ خاندان انصاف کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔عزیر احمد غزالی اور عثمان علی ہاشم نے شہدا کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کشمیری اپنے شہدا ءکے عظیم مشن کو ہر قیمت پر پایہ ءتکمیل تک پہنچائیں گے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی خاموشی توڑ کر مقبوضہ علاقے کی روز بہ روز بگڑتی ہوئی صورتحال کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیرکے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button