مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی حکومت کشمیری مسلمانوں کے دینی جذبات کو دانستہ طو ر پر ٹھیس پہنچا رہی ہے، حریت رہنما

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی اکائی تنظیموں اور رہنماﺅںنے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں سینٹرل جیل سری نگر میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیری مسلمانوں کے دینی جذبات کو محروج کرنے کا ایک دانستہ فعل قرار دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بڈگام میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے اس گھناونے فعل پر اپنے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی اہانت آمیز کارروائیاں قابض حکام کی اسلامو فوبک پالیسیوں کی وجہ سے رونما ہوتی ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ بے حرمتی کی یہ کارروائیاں مقتدر حلقوں کی براہ راست نگرانی میں ہوتی ہیں۔
دیگر حریت رہنماوں اور تنظیموں فیاض حسین جعفری، سید سبط شبیر قمی، جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، تحریک حریت جموں کشمیر ، علماءکونسل نے بھی اپنے بیانات میں اس گستاخانہ فعل کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اس طرح کی مذموم حرکتیں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارت کی ہندوتوا بھارتی حکومت جان بوجھ کر کشمیری مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت منظم طریقے سے کشمیریوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانے اور مجروح کرنے کے لیے اس طرح کی کارروائیوں کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو مذہبی اقلیتیوں پر حملوں سے روکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button