بھارت :لکھیم پور کھیری میں کیب ڈرائیور کے قتل کے بعد بی جے پی رہنما گرفتار
لکھنو 24جولائی(کے ایم ایس) بھارتی ریاست اترپردیش کے علاقے لکھیم پور کھیری میں ایک مسلمان کیب ڈرائیور عقیل احمد کو پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی کے ایک رہنما اور تین ساتھیوں کو گرفتارتو کر لیا گیا ہے لیکن پولیس نے ان کے خلاف قتل کے بجائے غفلت برتنے کا الزام لگایاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 28سالہ عقیل احمد کے رشتہ داروں اور ہمسایوںنے دھرنا دیا اور پولیس پر قاتلوں کے خلاف کم سزا والی دفعات لگانے کا الزام لگایا جن کے تحت زیادہ سے زیادہ سزا دو سال قید ہوگی۔ انہوںنے پولیس کی جانب سے موت کی وجہ جھگڑا قراردینے پر بھی سوال اٹھایا ہے۔بی جے پی کے رہنما انوپ شکلا کو دیورشی شکلا، برجیش شکلا اور رجت رستوگی کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ عقیل کے دو دوست چنن اور سہیل بابا خان حملہ آوروں کے ٹیکسی ڈرائیور پر حملے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے تھے۔ عقیل اسی شام ہسپتال میں دم توڑ گیا۔