برطانیہ: پروفیسر تقدیس گیلانی کی آل پارٹی پارلیمانی گروپ کے سینئر نائب چیئرمین سے ملاقات
بریڈفورڈ 10 فروری (کے ایم ایس )آزاد جموں و کشمیر حکومت کی پارلیمانی سیکرٹری پروفیسر تقدیس گیلانی نے برطانیہ میں آل پارٹی پارلیمانی گروپ کے سینئر نائب چیئرمین بیرسٹر عمران حسین سے ملاقات کی ہے اور برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے پر ان کا شکریہ اداکیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پروفیسر تقدیس گیلانی نے اس موقع پر کہا کہ اورسیز کشمیریوں بلخصوص کشمیری ارکان پارلیمنٹ نے ہر فورم پر تحریک آزای کشمیر کو زندہ رکھا اور بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھر آواز بلند کی۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں ،شہید محمد مقبول بٹ ، محمد افضل گورو کی جدوجہد تاریخ کشمیر کا ایک روشن باب ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں تمام سیاسی جماعتیںمسئلہ کشمیر کے حوالے سے متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم کشمیریوں نے ہر فورم پر تحریک کشمیر کو زندہ رکھا ہے ۔
رکن پارلیمنٹ اورشیڈو وزیر بیرسٹر عمران حسین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ سات دہائیوں سے زائد عرصہ سے ظلم وستم کا بازار گرم ہے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیا کہ بھارت نے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کا وعدہ تاحال پورا نہیں کیا جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کے عوام کے بنیادی حق، حق خودارردیت کے لیے دنیا کے ہر فورم پر آواز بلند کی جائے گی ۔
اس موقع پر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین ، سردار عبدالرحمن خان ، پیپلز پارٹی آزادکشمیر کی رہنما زوبیہ خورشید راجہ نے بھی موجود تھے۔ر اجہ نجابت حسین نے کہا کہ افضل گورو اور مقبول بٹ شہید کشمیریوں کے حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے بھارتی استعماری قبضے سے آزادی کے لیے تختہ دار پر چڑھنا قبول کیا لیکن بدترین بھارتی سامراج کے سامنے سر نہیں جھکایا ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنے شہداءکے خون کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد مکمل کامیابی تک جاری رکھیں گے۔ سردار عبدالرحمن خان نے تقدیس گیلانی اورزوبیہ خورشید اپنی ایک تصنیف بھی پیش کی۔