مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد

22222

اسلام آباد11فروری(کے ایم ایس)مظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے فرینڈز آف کشمیر انٹرنیشنل نے یوتھ کونسل پاکستان کے اشتراک سے اسلام آباد میں یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کانفرنس سے وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی حکومت اورعوام کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔ حریت رہنما پرویز احمد شاہ ایڈوکیٹ نے کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کا حصول کشمیریوں کا حق ہے -انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے دل پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں تسلسل کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے خطے کے امن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔حریت رہنما نے کہاکہ پاکستان اقوام عالم کو مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے کردار ادا کرنے پر آمادہ کرے۔بھارتی مظالم کے باوجود کشمیری عوام اپنے حقوق کیلئے بر سر پیکار ہیں۔ فرینڈز آف کشمیر کے نائب صدرعبدالحمید لون نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے سہ فریقی مذاکرات ہی نتیجہ خیز ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے مذاکرات میں کشمیریوں کی شمولیت لازمی قراردی ۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جارحانہ حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔کانفرنس سے راجہ خادم حسین،، سلیم ہارون ، عابد عباسی، یوتھ کونسل پاکستان کے صدر محمد شہزاد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button