مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں جبر واستبداد کی تمام حدیں پار کر لی ہیں،کل جماعتی حریت کانفرنس

سرینگر 10 اکتوبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے کے اطراف واکناف میں کلی طور پر غیر یقینی صورتحال اور خوف و دہشت کا ماحول پید کرنے کیلئے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی کی طرف سے علاقے میں طاقت کے بے دریغ استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابقکل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں قتل و غارت ، بلا جواز گرفتاریوں ، سیاسی کارکنوں کے گھروں پر بار بار چھاپوں اور نظر بندوں کو دور دراز کی بھارتی جیلوں میں منتقل کرنے کی شدید مذمت کی۔انہوںنے بھارتی ایجنسیوں کی طرف سے سیاسی کارکنوں کو کالے قوانین کے تحت فرضی مقدمات میں ملوث کر کے ہراساں کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت آزادی پسند کشمیریوں کے صبر کا بار بارامتحان لے رہا ہے اوراس نے علاقے میںجبر واستبد ادکی تمام حدیں پار کر لی ہیں۔
ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ بھارتی قابض فورسز کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نسل کشی اور دیگر چیرہ دستوں کو روکنے کے لیے فوری کارروائی کریں اور تنازعہ کشمیر کو عالمی ادارے کی قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button