قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
جموں16 فروری (کے ایم ایس)
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں سے تعلق رکھنے والے سیاست دان اور سابق وزیر ہرش دیو سنگھ کی قیادت میں سینکڑوں لوگوں نے قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف جموں میں زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ادھمپور میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی کے خلاف پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے لوگوں کوپینے کے صاف پانی کی فراہمی میں ناکامی پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے محکمے اور بی جے پی حکومت کے خلاف نعرے بلند کئے ۔مظاہرے میں کوسارپنچایت چنانی کے نوجوانوں، بزرگوں، خواتین اور بچوں نے بھی حصہ لیاجہاں گزشتہ کئی دنوں سے پانی دستیاب نہیں ہے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہرش دیو نے کوسار پنچایت کے تمام ذرائع آب کو ختم کرنے پرمحکمہ پی ایچ ای کی سخت مذمت کی۔