مظاہرے

بارہمولہ میں بجلی کی طویل بندش کے خلاف لوگوں کا احتجاجی مظاہرہ

سرینگر: غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع بارہمولہ کے علاقے پٹن کے لوگوں نے بجلی کی طویل اورمسلسل بندش کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک بلاک کر دی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹریڈرز فیڈریشن پٹن کی قیادت میں احتجاجی مظاہرین نے سرینگر بارہمولہ ہائی پر ٹریفک روک دی۔ مظاہرین نے پٹن کے لیے الگ الیکٹرک فیڈر کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر ناصر بشیر نے بتایا کہ علاقے میں میٹر لگنے کے باوجودپٹن کو روزانہ صرف چند گھنٹے بجلی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو متعدد بار متعلقہ حکام کے ساتھ اٹھایا گیا لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔مظاہرے میں شامل ایک اورشخص نے بتایا کہ انہیں روزانہ صرف 2سے3گھنٹے بجلی ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کو ہراساں کرنے سے کم نہیں ہے اورانتظامیہ کو اس مسئلے کو فوری طور پر حل کرنا چاہیے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button