مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو” تنازعہ کشمیر“ بھلانے کے لیے ہراساں کیا جا رہا ہے، محبوبہ

سرینگر 17 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کشمیریوں کو دیرینہ تنازعہ کشمیر کو فراموش کرنے کیلئے انہیں کسی نہ کسی بہانے مسلسل ہراساں کر رہی ہے۔
محبوبہ مفتی نے کپواڑہ میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت چاہتی ہے کہ کشمیری مسئلہ کشمیر کو بھول جائیں اور 5 کلو راشن کے لیے قطار میں کھڑے ہوں۔انہوں نے کہاکہ اس مسئلے کی وجہ سے ہمارے قبرستان بھر گئے، ہماری عورتیں بیوہ اور بچے یتیم ہو گئے۔انہوں نے کہا کہ غریب کشمیریوں کے گھر گرا ئے جا رہے ہیں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ میں نے پہلی بار ایسی حکومت دیکھی ہے جو کہتی ہے کہ وہ غریبوں کے گھروں کو سکولوں، ہسپتالوں اور پارکوں میں بدل دے گی، کیا آپ نے دنیا میں کہیں بھی ایسا دیکھا ہے کہ حکومت ہسپتال بنانے کے لیے لوگوں کے گھر مسمار کر رہی ہو۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button