مقبوضہ جموں و کشمیر

مودی حکومت نے وادی کشمیر کو گوانتانامو بے میں تبدیل کردیا

سرینگر02 ستمبر (کے ایم ایس )
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں مودی کی فسطائی بھارتی حکومت نے وادی کشمیر خصوصا سرینگر اور اسکے نواحی علاقوں کو گوانتانامو بے میں تبدیل کردیا ہے تاکہ لوگوں کو سیدعلی گیلانی کی دوران حراست وفات پر احتجاج سے روکاجاسکے ۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سیدعلی گیلانی کی وفات پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہروں کے خوف کی وجہ سے قابض انتظامیہ نے وادی کشمیر میں سخت کرفیو نافذ اور مواصلاتی بلیک آئوٹ کردیا ہے جبکہ حیدر پورہ سرینگر میں سیدعلی گیلانی کی رہائش گاہ پر لوگوں کے سمندر کو اکٹھے ہونے سے روکنے کیلئے علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر بھارت نے بندوق کی نوک پر لوگوں کو گھروں میں محصور نہ کیا اور انہیں سیدعلی گیلانی کے جنازے میں شرکت کی اجازت دی تو یہ جموں وکشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جنازہ ہو گا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button