مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس کا فرارہونے والے سپیشل پولیس افسرکوگرفتارکرنے کا دعویٰ
سرینگر 15 دسمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ بی جے پی کے ایک کارکن کی حفاظت پر مامور سپیشل پولیس افسر کو بدھ کے روز گرفتار کیا گیاہے جو دو سروس رائفلوں سمیت فرار ہو گیا تھا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس وجے کمار نے بتایا کہ اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) ثاقب احمد تانترے کو گرفتارکیا گیا اور اس سے دوAK-47 رائفلیںبرآمد کی گئیں۔ بی جے پی کارکن عبدالرشید زرگر کی سکیورٹی پر تعینات ثاقب تانترے12 اور 13 دسمبر کی درمیانی رات کو دو AK-47 رائفلوں سمیت فرارہوگیاتھا۔اس کا ساتھی عارف احمد بھی اسی روز لاپتہ ہو گیا تھا۔پولیس نے دونوں کی گرفتاری کے لئے معلومات فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔