مقبوضہ جموں و کشمیر
آغا روح اللہ کی اسرائیلی پارلیمنٹ سے نریندر مودی کے خطاب پر کڑی تنقید

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما اور سری نگر سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن آغا روح اللہ مہدی نے اسرائیلی پارلیمنٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے حالیہ خطاب کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق روح اللہ مہدی نے ایکس پر لکھا ، اسرائیلوں کو میرا سلام نہیں بلکہ فلسطین پر انکے غیر قانونی قبضے اور غزہ میں نسل کشی پر انہیں میری لعنت۔”
روح اللہ مہدی غزہ میں اسرائیل کی ظالمانہ فوجی کارروائیوں کی متواتر طور پر مذمت کرتے آئے ہیں ۔
یاد رہے کہ نریندر مودی نے بدھ کے روز اسرائیلی پارلیمنٹ سے اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ وہ 1.4بلین بھارتیوں کی مبارکباد ، سلام دوستی، احترام اور شراکت داری کا پیغام لائے ہیں۔







