بھارتپاکستان

پاکستان کا سندھ طاس معاہدے کے احترام ،عملدرآمد پر زور

20850033331666758228اقوام متحدہ 26 اکتوبر (کے ایم ایس) اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر منیر اکرم نے بھارت اور پاکستان کے درمیان 1960 کے سندھ طاس معاہدے کا احترام اور اس پر عمل درآمد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق منبر اکرم نے اقوام متحدہ کی آبی کانفرنس 2023 کی تیاری کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحد کی دوسری جانب تبدیلیوں کا براہ راست اثر پاکستان پر پڑتا ہے لہذایہ ضروری ہے کہ پانی کی تقسیم کے سندھ طاس معاہدے کا احترام کیا جائے اور اس پر عمل درآمد کیا جائے۔
انہوں نے کہا پاکستان دنیا میں پانی کی کمی کے 10 سرفہرست ممالک میں شامل ہے اور آب و ہوا کے خطرے سے دوچار ٹاپ 10 ممالک میں بھی شامل ہے۔منیر اکرم نے کہا کہ شدید موسمی واقعات جیسے سیلاب، خشک سالی، برفانی جھیلوں کے پھٹنے، طوفانوں اور گرمی کی مسلسل لہروں نے زندگی اور املاک دونوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کو بری طرح متاثر کیا ہے۔
پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان 2023 کی آبی کانفرنس کے موضوعات سے متفق ہے جو اس کی قومی ترجیحات سے ہم آہنگ ہیں۔
یاد رہے کہ تقریباً بارہ سو سائنسدان، نجی شعبے کے نمائندے اور سول سوسائٹی کے ارکان نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں اجلاس کر رہے ہیں تاکہ پانی اور پائیداری سے متعلق خیالات پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button