پاکستان کا سلامتی کونسل سے کالعدم” بی ایل اے“ پر پابندی لگانے کا مطالبہ

نیویارک: پاکستان نے سلامتی کونسل سے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کی زیرِ غور درخواست منظور کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے یہ بات سلامتی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی سے عالمی امن و سلامتی کو لاحق خطرات پر اپنے خطاب میں کہی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کابل میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد، بیرونی سرپرستی اور غیر ملکی مالی معاونت سے چلنے والے پراکسی دہشت گرد گروہوں، جیسے فتن الخوارج ،ٹی ٹی پی اور فتن الہندوستان، بلوچ لبریشن آرمی اور اس کی مجید بریگیڈکو نئی توانائی ملی ہے۔انہوںنے کہا کہ یہ گروہ افغان سرزمین سے مکمل استثنیٰ کے ساتھ کارروائیاں کرتے ہوئے اور ہمارے مشرقی ہمسائے کی فعال حمایت کے تحت پاکستان کے اندر سنگین اور سفاک دہشت گرد حملوں کے ذمہ دار ہیں۔
عاصم افتخار احمد نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ بی ایل اے نے بلوچستان میں متعدد مقامات پر دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری قبول کی، جن کے نتیجے میں 48 بے گناہ شہری شہید ہوئے۔






