پاکستان

عالمی برادری نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر سخت تشویش ظاہر کی ہے

Mumtaz Zahra Baloch FO Pakistanاسلام آباد:
دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ عالمی برادری نے بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پرسخت تشویش کا اظہار کیا ہے اور کالے قوانین کے تحت کشمیریوں کی گرفتاریوں اور موبائل انٹرنیٹ سروس کی مسلسل معطلی پر اہم سوالات اٹھائے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہاکہ جنیوا میں انسانی حقوق کی کمیٹی نے حال ہی میں بھارت کے بارے میں اپنی رپورٹ میں اس تشویش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی طرف سے جن خدشات کااظہار کیاگیا ہے کہ ان سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال کی عکاسی ہوتی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ نے عالمی برادری پرزوردیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کافوری نوٹس لے اور نہتے کشمیریوں کو بھارتی ظلم و تشدد سے نجات دلائے ۔ممتاز زہرہ بلوچ نے کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button