مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:پلوامہ میں نوجوان کی پھانسی پر لٹکی ہوئی لاش برآمد

 

سرینگر12مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے علاقے پامپور میں ایک نوجوان کو اس کے گھر میںپھانسی پر لٹکا ہوا پایا گیا۔
مرنے والے کی شناخت27سالہ ا ویس گل کے نام سے ہوئی ہے جو بیفینا پامپور کا رہائشی تھا۔پولیس حکام نے صحافیوں کو بتایا کہ بیفینا کے ایک نوجوان نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔اطلاعات کے مطابق گھر والوں نے اسے لٹکتے ہوئے دیکھا اور اسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پامپور منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔اطلاع ملنے پر پامپور سے ایک پولیس پارٹی اسپتال پہنچی اور انہوں نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ طبی و قانونی کارروائیوں کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button