مقبوضہ جموں و کشمیر

جموں میں آتشزدگی کے واقعے میں میٹرس فیکٹری جل کر خاکستر

fire1

جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع جموں کے علاقے گنگیال میں آگ لگنے سے میٹرس بنانے کی ایک فیکٹری جل کر خاکسترہوگئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ سویش آنند کی ملکیت” نیدرا میٹریس فیکٹری ”میں پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی۔ پولیس نے بتایا کہ فائر ٹینڈرزنے مقامی لوگوں اور پولیس کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی ۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button