مقبوضہ جموں و کشمیر
سوپور : حریت کارکنوں کے گھروں پر بھارتی پولیس کے چھاپے

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں بھارتی پولیس نے سوپور قصبے میں کئی حریت کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشی لی۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے قصبے کے مختلف علاقوں میں آزادی پسند تنظیموں تحریک حریت اور مسلم لیگ کے اراکین ظفر اسلام، لطیف احمد کالو، محمد اشرف ملک اور فاروق توحیدکے گھروں پر چھاپے مارے ۔ چھاپوں کے دوران اہلخانہ کو ہراساں کیا گیا اور گھریلواشیاءکی توڑ پھوڑ کی گئی۔یہ چھاپے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے“ کے تحت مارے گئے جو بھارتی فورسز کو چادر اور چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی کھلی چھوٹ دیتا ہے۔








