متفرقات

عوامی مجلس عمل کا جمعیت اہلحدیث کے سابق صدر اور دیگر کے انتقال پر اظہارتعزیت

سرینگر21مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں عوامی مجلس عمل نے تنظیم اور غیرقانونی طورپر نظر بندپارٹی سربراہ میرواعظ عمر فاروق کی جانب سے جمعیت اہلحدیث جموںوکشمیر کے سابق صدر اور سرکردہ عالم دین و دانشور مولانا غلام رسول ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کا اظہارکیاہے۔
عوامی مجلس عمل نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں تنظیم اور میرواعظ خاندان سے گہری وابستگی رکھنے والے علمگری بازار سرینگر کے جاوید احمد کاوا کی والدہ محترمہ کے انتقال پر بھی رنج وغم کا اظہارکیاہے۔بیان میں کہاگیاکہ مرحومہ کے دو جواں سال صاحبزادے 21مئی 1990 کوبانی تنظیم میرواعظ مولوی محمد فاروق کے جلوس جنازہ پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوگئے تھے ۔مجلس عمل نے بڈھگیر کاوڈارہ سرینگرسے تعلق رکھنے والے تنظیم کے ایک اور پر جوش اور سرگرم کارکن غلام محمد صوفی کی وفات پر بھی گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔بیان میں دینی وتبلیغی خدمات اور ملت کشمیر میں اتحاد و یکجہتی کی کوششوں پرجمعیت اہلحدیث کے سابق صدر کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ تنظیم کے لئے جاوید احمد کاوا کی والدہ محترمہ اور غلام محمد صوفی کی بے لوث قربانیوںکو بھی زبردست خراج عقیدت پیش کیاگیا۔تنظیم نے جملہ مرحومین کے لواحقین خاص طور پر جمعیت اہلحدیث کے رہنمائوں، ملک خاندان،کاوا خاندان اور صوفی خاندان سے تعزیت ،ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے خصوصی دعاکی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button