متفرقات

مقبوضہ کشمیر: 61فیصد سرکاری اسکول بجلی کی سہولت سے مسلسل محروم

image_2023-10-03_133200575
سرینگر :مودی کی بھارتی حکومت کے ترقی کے دعوئوں کے برعکس غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کم سے کم 61فیصد سرکاری اسکول اور45فیصد پرائیویٹ اسکول بجلی کی بنیادی سہولت سے محروم ہیں ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں سرکاری اسکولوں کی مجموعی تعداد میں سے کم سے کم 14ہزار 240 اسکولوںبجلی کی سہولت موجود نہیں ہے ۔ان اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ علاقے میں صرف 39 فیصد یعنی 8ہزار933سرکاری اسکولوں کوہی بجلی کی سہولت حاصل ہے۔مجموعی طورپر 5ہزار526پرائیویٹ اسکولوں میں سے صرف 2ہزار468 میں بجلی موجود ہے۔اس کے علاوہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کم سے کم 14ہزار929 سرکاری اسکول بھی قائم لائبریریوں میں کتابیں موجود نہیں ہیں ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button