متفرقات
سرینگر: دریائے جہلم سے ایک غیر کشمیری کی لاش برآمد
سرینگر:
غیر قانونی طور پربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرمیں سرینگر کے علاقے پنتھہ چوک کے قریب دریائے جہلم سے ایک غیر کشمیری کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایک پولیس اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ لاش ریاستی ڈیزاسٹر رسپانس فورس کی ٹیم نے دریاء سے ایک غیر کشمیری کی لاش نکالی ہے جسے شناخت اور دیگر قانونی کارروائیوں کے لیے پولیس کے حوالے کر دیاگیا۔انہوں نے مزیدبتایاکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔