بھارت

بھارت: مودی حکومت خالصتان کے لیے بڑھتی ہوئی حمایت سے سخت پریشان

نئی دہلی 26 مارچ (کے ایم ایس) سکھ ریاست خالصتان کیلئے بڑھتی ہوئی حمایت نے نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کو سخت پریشان کر رکھا ہے۔ بھارتی حکومت نے برطانیہ اور امریکہ کے بعد نئی دلی میں متعین کینیڈین سفیر کو طلب کر کے کینیڈا میں خالصتان نواز سکھ رہنماﺅں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔
بھارتی وزارت خارجہ نے نئی دہلی میں ایک بیان میں کہا کہ کینیڈین سفیر کیمرون میکے کو طلب کر کے انہیں رواں ہفتے کینیڈا میں بھارتی سفارتی مشن اور قونصل خانوں کے خلاف سکھ علیحدگی پسند وں کی کارروائیوں کے بارے میں ہمار ی تشویش سے آگاہ کیا گیا۔
گزشتہ اتوار کو برطانیہ کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو اس وقت طلب کیا گیا تھا جب خالصتان کے حامی مظاہرین نے لندن میں ہائی کمیشن پر لگا بھارتی پرچم اتار دیا تھا۔امریکی سفارت خانے کے ایک عہدیدار کو بھی سان فرانسسکو میں خالصتان حامی گروپوں کی طرف سے بھارتی قونصل خانے کو نقصان پہنچانے پر طلب کیا گیا تھا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ کینیڈین ہائی کمشنر کو کینیڈا بھر میں مختلف بھارتی مشنز پر ہونے والے مظاہروں کے سلسلے میں طلب کیا گیا تھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button