بھارت

ازبکستان کو کھانسی کازہریلا شربت برآمد کرنے والی بھارت کی ‘ماریون بائیوٹیک’کا پلانٹ بند کردیاگیا

شربت پینے سے ازبکستان میں 18بچے ہلاک ہو گئے تھے

نئی دلی30دسمبر ( کے ایم ایس )
ازبکستان میں بھارت کا تیار کردہ کھانسی کا شربت پینے سے 18بچوں کی ہلاکت کے بعد شربت تیار کرنے والی ماریون بائیوٹیک کا پلانٹ بند کر دیا گیا ہے۔
ریاست اتر پردیش میں واقع ماریون بائیوٹیک کا نوئیڈا پلانٹ جہاں ازبکستان کو بھجوایا جانیوالا کھانسی کا شربت Doc-1 Maxتیار کیاگیا تھا کو 18بچوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد بند کردیاگیا ہے۔ بھارتی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے جمعہ کو ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سینٹرل ڈرگس اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن کی ایک ٹیم کی طرف سے ماریون بائیوٹیک کے مذکورہ پلانٹ کے معائنہ کے بعد پلانٹ کو بند کردیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ پلانٹ سے کھانسی کے شربت کے نمونے جمع کیے گئے ہیں اور انہیں لیبارٹری تجزیے کیلئے ریجنل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری چنڈی گڑھ بھجوایا گیا ہے ۔
ادھر ازبکستان کی وزارت صحت نے ایک بیان میں مودی حکومت واقعے کی تفصیلی تحقیقات کرنے اورکھانسی کا زہریلا شربت فراہم کرنے والی فارماسوٹیکل کمپنی ماریون بائیوٹیک کے خلاف سخت کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button