مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں آتشزدگی سے 30رہائشی شیڈجل کر خاکستر

fire

سرینگریکم اکتوبر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے علاقے پارمپورہ میں اتوار کی صبح آگ لگنے کے  ایک واقعے میں لکڑی کے کم از کم 30رہائشی شیڈ جل کر خاکستر ہوگئے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ذرائع ابلاغ نے ایک سرکاری عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ صبح تقریبا 4 بجکر 15 منٹ پر سرینگر کے کنٹرول روم کو پارمپورہ میں آتشزدگی کے واقعہ کے حوالے سے کال موصول ہوئی اور فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچ گئے۔جائے وقوعہ پر پہنچنے پر لکڑی کے تقریبا تیس  رہائشی شیڈوں میں آگ لگی ہوئی تھی۔عہدیدار نے بتایاکہ فائر اور ایمرجنسی سروسز کی بروقت اور فوری کارروائی کی وجہ سے آگ پرقابو پالیا گیا، تاہم واقعے میں تمام شیڈز کو شدیدنقصان پہنچا ہے۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button