مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی ریاست پنجاب میں کشمیری ٹرک ڈرائیور پر وحشیانہ تشدد

نئی دلی 08نومبر (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست پنجاب میں ٹال پلازہ پر تعینات بھارتی فورسز نے کشمیری ٹرک ڈرائیور کوآہنی راڈوں سے وحشیانہ تشددکانشانہ بنایا ہے ۔
جموں و کشمیر ٹرک آپریٹرز ویلفیئر یونین کے صدر ہلال ملک نے میڈیا کو بتایاہے کہ یاری پورہ سے تعلق رکھنے والے کشمیری ٹرک ڈرائیور ساحل اقبال کوریاست پنجاب کے علاقے مکیران میں ٹال پلازے پر تعینات فورسز نے تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سہیل کو زخمی حالت میں مکیران کے سول ہسپتال میں داخل کرایا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پنجاب پولیس مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔
ادھر ایک پولیس اہلکار نے میڈیاہے کو بتایا کہ سہیل پر تشدد کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button