متفرقات

بھارت کا کشمیری مکان مالکان کے خلاف کریک ڈائون، سانبہ میں 11کے خلاف مقدمہ درج

Screenshot from 2024-07-29 13-43-03
جموں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر پر اپنی گرفت کو مزید مضبوط کرنے کے ایک اور اقدام کے تحت بھارتی حکام نے ضلع سانبہ میں 11مکان مالکان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
حکام ایک خفیہ ایجنڈے کے تحت مکان مالکان پر بھاری ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے لیے تفصیلات جمع کرنے کی غرض سے کریک ڈائون کر رہے ہیں۔مقامی پولیس کو اپنے کرایہ داروں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پر 11مکان مالکان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے ان کے خلاف حال ہی میں نافذ کئے گئے نئے قانون بھارتیہ نیا ئے سنہتاکی دفعات کے تحت سانبہ، وجے پور اور راج پورہ پولیس اسٹیشنوں میں مقدمات درج کیے ہیں۔اس سے قبل سانبہ کے ضلع مجسٹریٹ نے کرایہ داروں کی پولیس تصدیق کو لازمی قراردینے کے احکامات جاری کیے تھے۔ پولیس نے لوگوں کو حکم دیا ہے کہ وہ تصدیق کے لیے اپنے کرایہ داروں اور گھریلو ملازموں کی مکمل تفصیلات اپنے قریبی پولیس اسٹیشنوں کو فراہم کریں۔اس اقدام کو کشمیریوں کی نقل وحرکت پر نظررکھنے اور کنٹرول کرنے کی ایک اور کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button