متفرقات
مقبوضہ جموں وکشمیر میں کورونا وائرس کے 19نئے کیس رپورٹ
سرینگر 03اپریل(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے کیسزمیں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے اورعلاقے میں گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 19 نئے مثبت کیس رپورٹ ہوئے ہیں جس سے فعال کیسوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے کسی کی موت کی اطلاع نہیں ہے اور ہسپتالوں میں داخلوں کی تعداد اب بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔اتوار کوکورونا وائرس کے19نئے کیس رپورٹ ہوئے جن میں سے ایک جموں اور 18وادی کشمیر سے سامنے آئے ہیں۔ایک کیس ضلع رامبن سے رپورٹ ہواہے جبکہ ضلع سرینگر سے 6، بڈگام اور گاندربل سے چارچار اور بارہمولہ، کولگام، کپواڑہ اور بانڈی پورہ اضلاع سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔