بھارت

ممبئی : 7 منزلہ عمارت میں آتشزدگی سے 7 افراد ہلاک، 40 جھلس گئے

فیکٹری سے زہریلی گیس کا اخراج، ایک مزدور ہلاک ، چار کی حالت تشویشناک

 ممبئی: بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی کے آزاد نگرگورے گاوں میں ایک سات منزلہ عمارت میں شدید آتشزدگی کی وجہ سے 7 افراد ہلاک جبکہ کم از کم 40جھلس کر زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آج ( جمعہ ) علی الصبح گورے گاوں ویسٹ میں آزاد میدان کے قریب واقع جئے بھوانی بلڈنگ میں آگ بھڑک اٹھی۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے حکام نے بتایا کہ آگ کی وجہ سے گراونڈ فلور پر موجود دکانوں، اسکریپ میٹریل اور آس پاس کھڑی کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔

آگ پر تقریبا ًساڑھے تین گھنٹے کی کوششوں کے بعد قابو پا لیا گیا۔زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

دریں اثناجمعرات کو مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں ایک فیکٹری سے زہریلی گیس کا اخراج ہوا جس کی وجہ سے وہاں کام کرنے والے ایک مزدور کی موت ہو ئی جبکہ چار مزدوروں کی حالت تشویشناک ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button