بھارت

بھارتی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں سونیا گاندھی کو دوبارہ طلب کرلیا

نئی دلی 23جون(کے ایم ایس)
بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کانگریس پارٹی کی صدر سونیا گاندھی کو منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ گچھ کیلئے دوبارہ طلب کر لیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گزشتہ ماہ بھی ای ڈی نے سونیا گاندھی کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا تھا تاہم کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے وہ تفتیش میں شامل نہیں ہو سکی تھیں۔ گزشتہ روز سونیا گاندھی نے اپنی علالت کی وجہ سے ای ڈی کو ایک خط میں انکوائری ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔ ای ڈی نے انہیں جولائی کے وسط تک نیشنل ہیرالڈ کیس کی جانچ میں شامل ہونے کی ہدایت کی ہے ۔
واضح رہے کہ نئی دلی کے سر گنگا رام ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد سونیا گاندھی کو پیر کو ڈسچارج کیا گیاتھا۔ 2 جون کو ان کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی اور انہیں 12جون کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button