ٓسرینگر: محبوبہ مفتی نے غزہ پراسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی
سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے غزہ پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرے کی قیادت کی۔ انہوں نے نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ اسرائیلی بمباری کی مذمت کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے اس موقع پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے عوام پر ظلم و ستم کی کارروائیوں کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم عالمی طاقتوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اسرائیل پر دباو¿ ڈالیں اور جنگ بندی کرائیں۔ فلسطین کو ظلم کا سامنا ہے، وہاں خوراک، ادویات اور دیگر ضروریات زندگی موجود نہیں، لوگوں پر بم برسائے جارہے ہیں اورگولیاں برسائی جا رہی ہیں۔
انہوں نے غزہ کے ایک ہسپتال پر بمباری کی شدید مذمت کی تھی جس میں تقریباً 500 افراد شہید ہوئے تھے۔محبوبہ مفتی نے عالمی طاقتوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل پر جنگ بندی کیلئے دباو¿ ڈالیں۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ بہترین وقت ہے کہ مسئلہ فلسطین کو ہمیشہ کے لیے حل کیا جائے۔