مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے دونوں ہاتھوں سے معذور مسلمان پر پتھرائو کا مقدمہ درج کر لیا
بھوپال18اپریل(کے ایم ایس )
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں پولیس نے دونوں ہاتھوں سے معذور ایک مسلمان پر پر پتھرائو کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پولیس نے کھارگون میں فرقہ وارانہ تشدد کے سلسلہ میں دونوں ہاتھوں سے معذور مسلمان آصف پر پتھرائو کرنے کا مقدمہ درج کیا ہے۔ آصف دونوں سے معذور ہے تاہم اس کے باوجود اس کے خلاف سنگباری کے الزام میں ا یف آئی آر درج کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 10 اپریل کو کھارگون میںہندو تہوار رام نومی کے موقع پر ہندو انتہاپسندوں نے علاقے میں مسلمانوں کے مکان اور دکانیںتباہ کر دی تھیں جس کے بعد علاقے میں فرقہ وارانہ تشدد شروع ہو گئے تھے ۔