مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی پولیس نے ضلع پلوامہ سے آٹھ نوجوان گرفتارکرلئے

سرینگر 24مئی (کے ایم ایس)غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی پولیس نے منگل کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے آٹھ نوجوانوںکو گرفتار کرلیا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس نے نوجوانوں کو ضلع میں ترال کے علاقوں واگڈ ، پستونہ ،سید آباد اورآریپل سے گرفتارکیا۔ گرفتارنوجوانوں کی شناخت واگڈ سے تعلق رکھنے والے مشتاق احمد ڈار، اشفاق احمد ڈاراور منظور احمد ڈار، پستونہ کے فیاض احمد راتھراور وسیم احمد بٹ ،سید آباد کے شبیر احمد راتھراورمحمد لطیف راتھراورآری پل کے شیراز احمد میر کے طورپر ہوئی ہے۔ بھارتی پولیس نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے دعویٰ کیا کہ یہ مجاہدین کے لئے کام کرتے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button