آزاد کشمیر

تنازعہ کشمیر کوحل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدارامن و استحکام قائم نہیں ہوسکتا: مقررین کانفرنس

WhatsApp Image 2023-10-29 at 12.36.08 PM

مظفر آباد:ڈیموکریٹک حریت فرنٹ کے زیر اہتمام مظفر آباد میں یوم سیاہ کے سلسلے میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس کی صدارت پارٹی کے چیئرمین چوہدری شاہین اقبال نے کی۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 27اکتوبر جمو ں وکشمیر کی تاریخ کاایک سیاہ ترین دن ہے جب بھارت نے تقسیم برصغیر کے فارمولے کی خلاف ورزی اور کشمیریوں کی خواہشات کو پامال کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے مسلم اکثریتی خطے پر قبضہ جما لیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے بھارت کے غیر قانونی اور ناجائز قبضے کو کبھی تسلیم نہیں کیا اور وہ اس قبضے کے خلاف گزشتہ 76برس کے دوران سوا پانچ لاکھ کے قریب جانوں کی قربانیاں دے چکے ہیں۔ مقررین نے کہا کشمیری غیر قانونی بھارتی قبضے کے خلاف قربانیوں کی ایک لازوال تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر موجود ایک دیرینہ تنازعہ ہے جس کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدارامن و استحکام کا خواب شرمندہ تعبیرنہیں ہوسکتا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت وحشیانہ مظالم اوراوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ حریت کو ہرگزدبانہیں سکتا۔مقررین نے کہاکہ خونی لکیر کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری اس دن کو یوم سیاہ کے طورپر منا کر بھارت اور اقوام عالم کویہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ کشمیری عوام نے بھارتی قبضے کو کبھی تسلیم نہیںکیا اورنہ کبھی کرینگے ۔ انہوں نے کہاکہ شہدا ء کے مشن کو حق خودارادیت کے حصول تک جاری رکھا جائے گا۔کانفرنس سے دیگر لوگوں کے علاوہ کشمیر پالیسی اینڈ ریسرچ سینٹرکے ڈائریکٹر راجہ سجاد ، مشتاق الاسلام، عبدالمجید، نذیر احمد ،حامدجمیل، چوہدری فیروز الدین، شاہین احمد شاہ ، نشاط احمد بٹ ،میاں نور احمد ،عامر عباسی، چوہدری مشتاق احمد،سراندازمیر، صدیق دائود، یونس میر،تنزیل احمد،سہیل احمد ڈار اوربلال انصاری نے بھی خطاب کیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button