مقبوضہ جموں و کشمیر
بھارتی پولیس نے سرینگر جموں شاہراہ پردھماکہ خیز مواد ناکارہ بنادیا
سرینگر :
نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتیہ جنتاپارٹی کی فرقہ پرست بھارتی حکومت بھارت کے زیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حالات معمول پر آنے کے بلند بانگ دعوے کر رہی ہے لیکن علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری محاصرے اور تلاشی کی بلا جواز کارروائیاں اور نہتے کشمیریوں پر مظالم ان دعوﺅں کی نفی کر رہے ہیں۔
بھارتی پولیس نے آج سرینگر جموں شاہراہ پر نصب دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنانے کا دعوی ٰ کیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ خیز مواد شاہراہ پر ایک پولیس چوکی کے قریب نصب کیا گیا تھا جسے بم ڈسپوزل سکواڈ نے نارہ بنا دیا۔ اس ساری کاررروائی کے دوران شاہراہ پر ٹریفک کی آمد ورفت کچھ دیر تک مطعل رہی۔شاہراہ پر دھماکہ خیز مواد کا پایا جانا بھی مقبوضہ علاقے میں حالات ابتر ہونے کی نشاندہی کر تا ہے۔