مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ کشمیر: ”ایس آئی اے“ نے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرنے کا منصوبہ بنالیا

سرینگر30 مارچ (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) نے آزاد ی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کا گلہ گھونٹے کیلئے ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی عائد کرنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے۔
ایس آئی اے کہنا ہے کہ کچھ عناصر ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر موجود سبسکرپشن آپشن کا فائدہ اٹھاتے مقبوضہ علاقے میں پریشانی کو ہوا دے سکتے ہیں۔
تحقیقاتی ایجنسی نے جموں کی ایک عدالت میں صحافیوں فہد شاہ اور عبدالاعلیٰ فاضلی کے خلاف جو فرد جرم دائر کی ہے اس میں بھی یہی بات کی گئی ہے۔ان دونوں کے خلاف ”غلامی کی بیڑیاں توٹیں گی“ پر فرد جرم 16مارچ کو دائر کی گئی تھی ۔ یہ مضمون اعلیٰ فاضلی نے لکھا تھا اور اسے فہد شاہ کے ڈیجیٹل میگزین دی کشمیر والا نے 2011 میں شائع کیا تھا۔ایس آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ فہد کو عالمی صحافتی تنظیم ”رپورٹرز ودآو¿ٹ بارڈرز “ کی طرف سے 2020۔21میں تین قسطوں میں ایک خطیر رقم موصول ہوئی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button