آزاد کشمیر

وزیراعظم آزادکشمیرکا شہدائے جموں کو خراج عقیدت

AJKPMاسلام آباد:وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا ہے کہ آج کے دن کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری شہدا ئے جموں کو بھرپورخراج عقیدت پیش کرتے ہیں اورمسلمانان جموں کی بڑے پیمانے پر نسل کشی اور ان پر ڈھائے جانے والے بدترین مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یوم شہدا جموں کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ جموں میں ستمبر سے 6نومبر 1947 تک تقریبا ڈھائی لاکھ مسلمانوں کا قتل عام کیاگیا،25ہزار سے زائد خواتین کو اغوا کیا گیا اور لاکھوں کشمیریوں نے پاکستان کی جانب ہجرت کی۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کا یہ قتل عام ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت کیاگیا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ مسلمانوں کے قتل عام میں پٹیالہ فورسز، آرایس ایس اور دیگرہندو انتہا پسند جتھے ملوث تھے۔انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لئے سفاکیت کا مظاہرہ کیا گیا۔انہوں نے کہاکہ آج ان مہاجرین کی نسلیں یہاں ہر شعبہ زندگی میں بھرپور نمائندگی کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شہداء کے مقدس مشن کی تکمیل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں اور وسائل بروئے کار لائیں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button