انسانی حقوق

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کر رہا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس

APHC (1)سرینگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں کررہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکاروں، متعصب عدلیہ اور فرقہ پرست میڈیا کے ذریعے جموں و کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، ایاز اکبر، شاہد الاسلام، معراج الدین کلوال، پیر سیف اللہ، فاروق احمد ڈار، ناہیدہ نسرین ، فہمیدہ صوفی، مشتاق الاسلام، ڈاکٹر حمید فیاض، مولوی بشیر احمد عرفانی، بلال احمد صدیقی، عمر عادل ڈار، ظفر اکبر بٹ ، محمد حیات بٹ،خرم پرویز اور دیگر کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کو سیاسی انتقام کی بدترین مثال قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت حریت رہنماﺅں ، کارکنوں ، صحافیوں ، طلباء،حقوق کے کارکنوں ، وکلا ءاور علماءسمیت ہزاروں کشمیری مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جہنم نما جیلوں میں بند ہیں جہیں طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیاہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی اداروں این آئی اے ، ایس آئی اے وغیرہ نے مقوضہ علاقے میں بلاجواز چھاپوں اور تلاشی کی کارروائیوں میں شدت لائی ہے، نوجوان کو گرفتار کر کے انکے خلاف پی ایس اے اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات بنائے جاتے ہیں، تحریک آزادی سے وابستگی کی پاداش میں کشمیریوں کی املاک ضبط کی جا رہی ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ بھارت حریت رہنماﺅں ،کارکنوں کی بلاجواز نظر ی اور دیگر اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نے میںناکام ہو چکاہے اور وہ اسے ہر قیمت پر منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button